کراچی میں آپریشن ہونا چاہیے مگر یکطرفہ نہیں پرویز مشرف

اداروں میں محاذ آرائی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،اقتدارکا کوئی شوق نہیں


News Agencies November 23, 2012
اداروں میں محاذ آرائی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے،اقتدارکا کوئی شوق نہیں۔ فوٹو: رائٹرز/فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں میں محاذ آرائی سے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن ہونا چاہیے مگر یک طرفہ نہیں بلکہ نیک نیتی اس میں شامل ہو۔ انھوں نے کہا کہ مجھے اقتدار میں آنے کا کوئی شوق نہیں کیونکہ قوم نے مجھے آزمالیا ہے اب کوئی محب وطن سیاستدان حکومت بنائے تو میں اس کی سپورٹ کروں گا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویومیں پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان میں کچھ ایسی قوتیں متحرک ہیں جوجمہوریت اور آئین کی بالادستی نہیں چاہتیں،انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ میں انتخابات میں حصہ لینے کیلیے نگران سیٹ اپ میں وطن واپس آئوں گا، انھوں نے کہا کہ3,3 بار آزمائے ہوئے سیاستدانوں کو اس بار بھی آزمایا گیا تو لاقانونیت پاکستان میں خانہ جنگی کی صورت اختیار کرلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں