گوجرانوالہ میں بیوی کی جانب سے عید کے لیے رقم کے تقاضے پر شوہرنے خود کو آگ لگالی

خودسوزی کی کوشش کرنے والے عابد کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل چکا ہے، سول اسپتال انتظامیہ


ویب ڈیسک June 16, 2016
عابد بیوی کے طعنوں سے اس قدر تنگ ہوا کہ اس نے پیٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو ہی آگ لگالی۔ :فوٹو:فائل

KARACHI: بسمہ اللہ کالونی میں محنت کش شوہر نے بیوی کی جانب سے عدی کی تیاری کے لیے رقم کے تقاضے پر خود کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگالی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے بسمہ اللہ کالونی کا رہائشی عابد محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالتا ہے، تنگدستی کے باعث عابد کی اپنی بیوی سے اکثر لڑائی رہتی تھی، گزشتہ روز بھی عابد کی بیوی نے اس سے عید کی تیاری کے لیے رقم کا تقاضا کیا تو دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی۔ عابد بیوی کے طعنوں سے اس قدر تنگ ہوا کہ اس نے پیٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو ہی آگ لگالی۔

عابد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عابد کے جسم کا 60 فیصد حصہ جل چکا ہے، اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے تاہم طبی عملہ اور ماہرین اس کی جان بچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

دوسری جانب اسپتال میں زیرعلاج عابد نے اپنے بیان میں کہا کہ بیوی 2 دن سے عید کی شاپنگ کے لئے 15 ہزار روپے مانگ رہی تھی جب کہ میرے پاس محض 2 ہزارروپے ہی تھے جو بیو ی کو دے دیئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں