ایفی ڈرین کیس کاحتمی چالان تیارآئندہ ہفتے پیش کیاجائیگا

دوملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کافیصلہ


Qaiser Sherazi November 23, 2012
دوملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ ، فوٹو : فائل

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین اسمگلنگ کیس میں ضمانت پر رہا۔

2ملزمان ڈرگ کنٹرولر شیخ انصار احمد اور فرینڈز فارما کمپنی کے ڈائریکٹر ندیم ظفرکی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلیے سپریم کورٹ میں درخواستیں دائرکرنے کا فیصلہ کیاہے ، یہ درخواستیں عاشورہ محرم کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی دائرکر دی جائیںگی،ان دونوں ملزمان کیخلاف ایفی ڈرین کی اسمگلنگ کے مزید ثبوت ساتھ لف کیے جارہے ہیں جبکہ تفتیشی ٹیم نے ایفی ڈرین اسمگلنگ کیس کاحتمی چالان بھی تیارکر لیا ہے جو آئندہ ہفتے اے این ایف عدالت میں دائرکردیا جائے گا۔

نئے چالان میں سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں وعدہ معاف گواہ بننے والے سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر رشیدجمعہ،رضوان احمد خان کو عام سرکاری گواہان کی فہرست میں شامل کیاگیاہے،کوئٹہ سے گرفتار ملزم عبدالخالق عرف دل آغا کا ایفی ڈرین ایران اسمگل کرنے کا اعترافی بیان بھی نئے چالان میں شامل ہے۔دریں اثناہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس سردار محمد طارق مسعود اور جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی وزیر ٹیکسٹائل مخدوم شہاب الدین کے ایفی ڈرین کیس میں بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹی منجمدکرنے اور نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیخلاف دونوں پٹیشنوںکی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں