لاہورہائی کورٹ مشیر پٹرولیم کی غیر مشروط معافی قبول

آئین اور قانون کی پاسداری حکومت کی ذمے داری ہے، چیف جسٹس عمرعطا بندیال


News Agencies November 23, 2012
نئی ایل پی جی پالیسی ایک ماہ میں جاری کر دی جائے گی، ڈاکٹر عاصم حسین۔ فوٹو: فائل

لاہورہائی کورٹ نے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی غیر مشروط معافی قبول کرلی۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ حکومت کا ہرکام قانون کے مطابق ہونا چاہیے، آئین اور قانون کی پاسداری حکومت کی ذمے داری ہے،جمعرات کوچیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے ایل پی جی اور پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کے نفاذکیخلاف کیس کی سماعت کی۔

مشیر پٹرولیم نے عدالت کے حکم امتناع پراپنے بیان پر غیر مشروط معافی مانگ لی، جسے عدالت نے قبول کرلیا، ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے16جنوری کو ایل پی جی پرٹیکس نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے، نئی ایل پی جی پالیسی ایک ماہ میں جاری کر دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |