2 ماہ کے دوران شاہین ایئرلائن کو چھٹا حادثہ لینڈنگ کے دوران جہاز کا نوزوہیل جام ہوگیا
جہازکو ٹرالی کی مدد سے رن وے سے ہٹا کر مسافروں کو لاؤنج تک لایا گیا۔
گزشتہ دو ماہ کے دوران شاہین ایئر لائن کا چھٹا جہاز حادثے کا شکار ہو گیا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق جدہ سے آنے والی پرواز708 نے جیسے ہی لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تو جہاز کا نوز وہیل جام ہو گیا جسے ٹرالی کی مدد سے رن وے سے ہٹایا گیا اور پھر مسافروں کو اتار کر لاؤنج میں لایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دوران لینڈنگ جہاز کا نوز وہیل ٹوٹ جاتا تو مسافروں اورجہاز کو بہت زیادہ نقصان پہنچ سکتا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی پرواز نے کچھ دیر بعد چین کے لئے اڑان بھرنی تھی لیکن نوزوہیل ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ شاہین ایئرلائن کے طیاروں میں گزشتہ دو ماہ کے دوران چھٹی مرتبہ فنی خرابی سامنے آئی ہے، اس سے قبل لاہورایئرپورٹ پرطیارے کے تمام ٹائرپھٹنے، کراچی ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ اوردوران پروازانجن میں آگ لگنے کے واقعات بھی سامنے آ چکے ہیں۔