طورخم بارڈرپرگیٹ کی تعمیرکرکے کسی باہمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی سرتاج عزیز

طورخم بارڈر پر گیٹ پاکستانی حدود کے اندر تعمیر کیا گیا ہے، مشیر خارجہ

بارڈر مینجمنٹ سسٹم پاکستان اور افغانستان دونوں کے لئے فائدہ مند ہے، سرتاج عزیز۔ فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بارڈرمیجنمنٹ سسٹم پاکستان اور افغانستان دونوں کے لئے فائدہ مند ہے اور طور خم پر گیٹ تعمیر کرکے ہم نے کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈرپرپہلے بھی گیٹ موجود تھا اورہم نے افغان حکام کو گیٹ کی تعمیر سے متعلق پیشگی آگاہ کردیا تھا، افغان سفیر سے ملاقاتوں میں گیٹ کی تعمیر پر اتفاق ہوا تھا، طورخم بارڈرپرگیٹ پاکستانی حدود کے اندرتعمیر کیا گیا ہے۔


سرتاج عزیزکا کہنا تھا کہ بارڈرمنجمنٹ سسٹم پاکستان اورافغانستان دونوں کے لئے فائدہ مند ہے، افغانستان کو بتایا تھا کہ یکم جون سے سرحد پرآنے والوں کی دستاویزات چیک ہوں گی، پاکستان نے کسی باہمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا کیونکہ ہم افغانستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، حکومت طور خم پر گیٹ کی تعمیر کے لئے پر عزم ہے۔

Load Next Story