اورلینڈو حملہ آورعمرمتین امریکا کے تیل بحران پر بننے والی ڈاکومینٹری میں بھی کردار ادا کرچکا ہے
90 منٹ کے دورانیے پر مشتمل فلم میں افغان نژاد عمر نے سیکیورٹی گارڈ کا کردار ادا کیا تھا۔
اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا عمر متین 2010 میں ملک میں تیل بحران پر بننے والی ڈاکومینٹری میں بھی کردار ادا کرچکا ہے۔
ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پرحملہ کرنے والے افغان نژاد امریکی شہری عمر متین کے حوالے سے ایف بی آئی نے تمام معلومات اکھٹی کرنا شروع کردیں جب کہ اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے کہ اس کے اکاؤنٹ تک رسائی دی جائے جب کہ 2010 میں امریکا کی تاریخ کے سب سے بڑے تیل کے بحران پر بننے والی دستاویزی فلم میں بھی عمر متین کو کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
90 منٹ کے دورانیے پر مشتمل ڈاکومینٹری میں افغان نژاد عمر نے سیکیورٹی گارڈ کا کردار ادا کیا تھا جب کہ اس کا مکالمہ فلم کے 35 ویں منٹ کے بعد ہے جس میں وہ آفت سے متاثرہ تیل کی تنصیب کا دورہ کرنے والی ایک خاتون صحافی کے ساتھ گفتگو کررہا ہے۔ یہ پہلی ویڈیو ہے جس میں عمر متین کی آواز سنائی دے رہی ہے جو محض 53 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔
واضح رہے کہ عمر متین 2007 سے ایک امریکی نجی سیکیورٹی کمپنی میں بطور سیکیورٹی گارڈ ملازم تھا جس نے 12 جون 2016 کو ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوئے۔