پاکستان کودہشتگردی فرقہ واریت جیسے چیلنجزکا سامنا ہے گورنر پنجاب

تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں ان چیلنجز سے نجات دلانے کیلیے اپنا کرداراداکریں،رابطہ کمیٹی


Express Desk November 23, 2012
لندن: گورنر پنجاب لطیف کھوسہ انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں متحدہ کی رابطہ کمیٹی کو گلدستہ پیش کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: گورنرپنجاب لطیف کھوسہ نے لندن میںایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کادورہ کیااورایم کیوایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کی۔

لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر واجدشمس الحسن اورکمیونٹی ویلفیئرآفیسر بلخ شیرکھوسہ بھی گورنرپنجاب کے ہمراہ تھے۔گورنرپنجاب سے ملاقات میں انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفیٰ عزیزآبادی، جوائنٹ انچارج محمداشفاق، رابطہ کمیٹی کے ارکان محمدانور، طارق جاوید، انیس ایڈوکیٹ، سلیم شہزاد اورطارق میر بھی موجودتھے۔

اس موقع پر گورنرپنجاب نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوآج دہشت گردی، انتہا پسندی، فرقہ واریت اور طرح طرح کے چیلنجزدرپیش ہیں اور پاکستان کی موجودہ حکومت ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھرپورکوششیں کررہی ہے ۔ان چیلنجز سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے اورملک کومضبوط ومستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت کومستحکم کیاجائے کیونکہ جمہوریت اورجمہوریت کے استحکام ہی میں ملک کااستحکام مضمرہے۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان نے گورنرپنجاب سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم سمجھتی ہے کہ اس وقت پاکستان کومذہبی انتہاپسندی، دہشت گردی او رفرقہ واریت کاسب سے بڑاچیلنج درپیش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں