گندم امدادی قیمت بڑھاکر 1200روپے فی من کردی گئی 3سال پرانی گاڑیاں کی درآمد پر پابندی

64ہزار166میٹرک ٹن چینی برآمدکرنیکی اجازت دیدی گئی،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر طے کرنے کے حوالے سے غور


News Agencies/Numainda Express November 23, 2012
وزیرخرانہ کی زیرصدارت ای سی سی کااجلاس،فوڈسیکیورٹی کی سمری منظور،پرانی گاڑیوںپرپابندی کا اطلاق15دسمبرسے ہوگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گندم کی امدادی قیمت میں ڈیڑھ سوروپے فی من اضافے کی منظوری دیتے ہوئے نئی قیمت1200روپے فی من مقررکردی ہے جبکہ ملک میں ضرورت سے زائد چینی موجودہونے کی بنا پر مزید 64 ہزار 166 میٹرک ٹن چینی برآمدکرنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔

مجموعی طورپر4لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمدکی جاسکے گی،3سال سے زائدپرانی گاڑیوں کی درآمد پر بھی پانبدی لگادی گئی ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت بڑھانے سے متعلق وزارت فوڈ سیکیورٹی کی سمری کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ماہانہ بنیادوں پر طے کرنے کے حوالے سے غور کیاگیا اور اس حوالے سے وزیر قانون وانصاف، پٹرولیم وقدرتی وسائل اورسائنس وٹیکنالوجی پرمشتمل ایک کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو آئندہ اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کیلیے اپنی سفارشات پیش کردی گئی۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم اورسینئر وزیر صنعت چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے3سال سے زائدپرانی گاڑیوںکے درآمد پر پابندی کی منظوری دی گئی،اس پابندی کا اطلاق 15دسمبر سے ہوگایہ اقدام مقامی 8 انڈسٹری کو ریلیف کی فراہمی کیلیے کیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں