48 گھنٹے میں افضل گوروکی فائل کلیئر کردینگے بھارتی وزیرداخلہ

صدر نے گوروسمیت7ملزمان کی رحم درخواستیں وزارت داخلہ کوبھیج دی ہیں ، سوشیل کمارشنڈے


News Agencies November 23, 2012
صدر نے گوروسمیت7ملزمان کی رحم درخواستیں وزارت داخلہ کوبھیج دی ہیں ، سوشیل کمارشنڈے ، فوٹو : فائل

اجمل قصاب کے بعد افضل گوروکی پھانسی کے بارے فیصلہ لینے کا اشارہ دیتے ہوئے مرکزی وزیرداخلہ سوشیل کمارشنڈے نے کہا ہے کہ وہ اگلے48گھنٹے کے اندر اندر افضل گورو کی فائل کلیئرکردیں گے۔

بھارتی صدر نے افضل گورو سمیت7افراد کی طرف سے داخل کی گئی رحم کی درخواستوںکو مزید کارروائی کیلیے مرکزی وزارت داخلہ کے پاس واپس بھیج دیا ہے، ادھرگجرات کے وزیراعلیٰ نریندرا مودی ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان روی شنکر پرساد اور کانگریس کے سینئر لیڈردگ وجے سنگھ کے علاوہ دیگرکئی لیڈران نے افضل گورو کے بارے میں جلد سے جلدکوئی فیصلہ کرنے پرزوردیا ہے جس پر وزیرداخلہ سوشیل کمارشنڈے نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ افضل گورو کے بارے میں اب فیصلے میں تاخیرنہیں کی جائے گی۔

مقبوضہ ریاستی وزیراعلی عمرعبداللہ نے کہا کہ اس بڑے معاملے کوانتہائی رازداری کے ساتھ انجام دیا گیا۔ عمرعبداللہ نے سماجی ویب سائٹ پرٹویٹ کرتے ہوئے لکھا مرکز اور مہاراشٹراحکومت کی تعریف کرنی پڑے گی جس طرح انھوں نے اس پورے معاملے کوانتہائی سمجھ داری کے ساتھ انجام دیا، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہم ابھی بھی معاملات کو پوشیدہ رکھ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔