ڈاکٹر عاصم کے نئے ویڈیو بیان میں آصف زرداری سے متعلق انکشافات

آصف زرداری کے دبئی کے معاملات ڈاکٹر غنی اور سوئٹزرلینڈ کے فاروق نائیک دیکھتے ہیں، ڈاکٹر عاصم کا بیان


ویب ڈیسک June 16, 2016
آصف زرداری کے دبئی کے معاملات ڈاکٹر غنی اور سوئٹزرلینڈ کے فاروق نائیک دیکھتے ہیں، ڈاکٹر عاصم کا بیان، فوٹو؛ فائل

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں انہوں نے سابق صدر آصف زرداری سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی دوران تفتیش انکشافات کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ آصف زرداری کے دبئی کے معاملات ڈاکٹر غنی اور ایک بینکر غفور دیکھتے ہیں جب کہ سوئٹزرلینڈ کے معاملات فاروق نائیک اور دیگر دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر عاصم نے نئے ویڈیو بیان میں یہ بھی انکشاف کیا کہ امریکا کے تمام معاملات ایک سیکریٹری دیکھتی تھی جن کا نام یاد نہیں جب کہ شاہ نواز جونیجو آصف زرداری کا خاص آدمی ہے اور اندرون سندھ زمینوں کے معاملات حسن علی ڈیل کرتا ہے جو نواب شاہ کا رہاشی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے سابق صدر کے انتہائی قریبی ساتھی اویس مظفر ٹپی پر کرپشن سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں