وزیراعظم نوازشریف کا لندن سے ہی حکومتی امور دیکھنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری فواد حسن کو طلب کرلیا۔


ویب ڈیسک June 16, 2016
وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری فواد حسن کو طلب کرلیا۔ فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف نے لندن سے حکومتی امور دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے طارق فاطمی اور فواد حسن کو لندن طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اوپن ہارٹ سرجری سے صحتیابی کے بعد معمول کے کام سرانجام دینا شروع کردیئے ہیں جس کے بعد انہوں نے حکومتی معاملات بھی لندن سے دیکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری فواد حسن کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق طارق فاطمی ملکی صورتحال پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے جب کہ اس دوران اہم ملکی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم صحت یابی کے بعد سعودی عرب جانے کی بجائے وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کی گزشتہ ماہ لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے ایک ہفتہ اسپتال میں قیام کیا تھا تاہم اپنی رہائش گاہ منتقل ہونے کے بعد اب وزیراعظم نے معمول کے کام انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں