سونے کی قیمت ایک بار پھر50 ہزار روپے تولہ کے قریب پہنچ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 49 ہزار 800 روپے ہو گئی۔


Business Reporter June 17, 2016
سونے کی فی تولہ قیمت 700 روپے اضافے کے بعد 49 ہزار 800 روپے ہو گئی۔ فوٹو: فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24 ڈالر کے اضافے سے 1305 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر 50 ہزار روپے تولہ کے قریب پہنچ گئی۔

جمعرات کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 700 اور 596 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر49 ہزار 800 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42 ہزار 685 روپے ہوگئی تاہم چاندی کی قیمتیں برقراررہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں