پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کا قومی ٹیم کے اعزاز میں افطار ڈنر

افطار ڈنر میں چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی شرکت کی۔

افطار ڈنر میں چیرمین پی سی بی شہریار خان نے بھی شرکت کی۔ فوٹو؛ اے ایف پی

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر نے قومی ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں چیرمین پی سی بی شہریار خان بھی شریک ہوئے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے قومی ٹیم اور مینجمنٹ کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت سی او او سبحان احمد بھی شریک ہوئے۔


اس موقع پر تھامس ڈریو نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے پاکستانی ٹیم کیلیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا جس میں کہا گیا تھا کہ گرین کیپس کا دورہ انگلینڈ ہمیشہ سے ہی پُرجوش رہا اور اب بھی اس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

Load Next Story