مشاہد اللہ کی زبان پھسل گئی رحمٰن ملک کو محترمہ اور صاحبہ کہہ گئے
پاناما میں آف شور کمپنیاں نواز شریف کی نہیں بلکہ بے نظیر بھٹو اور محترمہ رحمان ملک صاحبہ کی ہیں، مشاہداللہ خان
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کی زبان پھسل گئی اور رحمان ملک کو محترمہ اور صاحبہ کہہ گئے۔
گزشتہ روز ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد اللہ نے کہا کہ پاناما میں آف شور کمپنیاں وزیراعظم نواز شریف کی نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی سابق چیرمین بے نظیر بھٹو اور محترمہ رحمان ملک صاحبہ کی ہیں۔
واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہا تھا جس پر ایوان میں ہنگامہ برپا ہو گیا تھا۔ خواجہ آصف نے ایوان میں شیریں مزاری کا نام لئے بغیر غیر مشروط معافی بھی مانگی لیکن بات نہ بنی اور تحریک انصاف کی رہنما نے وفاقی وزیر کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کرڈالا۔