ججز تقرری کیس صدر زرداری کی جانب سے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے عبوری ریلیف دینے کی استدعا مسترد کردی

عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے عبوری ریلیف دینے کی استدعا مسترد کردی۔ فوٹو فائل

اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ صدرآصف زرداری نے ججزتقرری کیس میں عدالت سے رہنمائی لینے کے لئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جسٹس خلجی عارف حسین کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج شوکت صدیقی کو مستقل کرنے ،جسٹس نور الحق کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کی۔


دوران سماعت اٹارنی جنرل عرفان قادر نے حکومتی جواب جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ جمعرات کو صدر زرداری سے رابطہ نہیں ہو سکا جبکہ وزیر قانون سے بات ہوئی تھی، ا ن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت اس معاملہ پر عدالتی رہنمائی حاصل کرنے کے لئے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے درخواست کی کہ کیس کی سماعت 15 روز کےلئے ملتوی کردی جائے، جس کے جواب میں عدالت نے درخواست گزار کی جانب سے عبوری ریلیف دینے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت دوہفتوں تک ملتوی کردی۔

Recommended Stories

Load Next Story