امریکی ریاست ڈکوٹا کی سابق مس حسینہ پراسرار طور پر ہلاک

سمانتھا ایڈورڈز امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی پولس میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔


ویب ڈیسک June 17, 2016
سمانتھا امریکی ریاست ڈکوٹا میں 2003 میں ہونے والے مس حسینہ کے مقابلے کی فاتح تھیں۔ فوٹو: فائل

امریکا کی شمالی ریاست ڈکوٹا کی سابق مس حسینہ سمانتھا ایڈورڈز ریاست منی سوٹا میں پراسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منی پولس میں پولیس نے ٹیلی فون پر ملنے والی اطلاع پر ایک خاتون کی لاش کو اپنی تحویل میں لیا جس کی شناخت ریاست ڈکوٹا کی سابق مس حسینہ سمانتھا ایڈورڈز کے نام سے ہوئی۔ سابق مس حسینہ کے مرنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی موت کے اصل حقائق منظر عام پر آسکیں گے۔

سمانتھا ایڈورڈز کی پراسرار موت پر مس یو ایس اے کی انتظامیہ نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سابق حسینہ کے اہل خانہ اور دوستوں نے ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سمانتھا ایڈورڈز امریکا کی شمالی ریاست ڈکوٹا میں 2003 میں ہونے والے مس حسینہ کے مقابلے کی فاتح قرار پائی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں