راولپنڈیخود کش حملہ آور کے اعضاء ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے فرانزک لیبارٹری منتقل

تفتیشی ادارے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد سمیت جائے وقوع سے ملنے والے دو ہینڈ گرینیڈ کا بھی معائنہ کریں گے

پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد سمیت جائے وقوع سے ملنے والے دو ہینڈ گرینیڈ کا بھی معائنہ کریں گے، فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD:
ڈھوک سیداں میں دو روز قبل خودکش دھماکے کے مبینہ حملہ آور کے جسم کے اعضاء کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور فرانزک لیبارٹری منتقل کردیا گیا۔


تفتیشی ذرائع نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ماتمی جلوس پر خودکش حملہ کرنے والے مبینہ حملہ آور کے چہرے کا آدھا حصہ سمیت سر کی کھال اور جائے وقوعہ سے ملنے والی چند انگلیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال سے لاہور فرانزک لیبارٹری منتقل کردیا گیا تاکہ ڈی این اے ٹیسٹ کے ذریعے حملہ آور کی شناخت کے عمل کو مکمل کیا جاسکے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر تفتیشی ادارے دھماکے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد سمیت جائے وقوع سے ملنے والے دو ہینڈ گرینیڈ کا بھی معائنہ کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story