بھارتی کرکٹرجدیجا سفاری پارک میں شیروں کے ساتھ تصاویر بنوانے پرمشکل میں پھنس گئے

سفاری پارک انتظامیہ نے شیروں کے ساتھ تصاویربنوانے اور سگریٹ نوشی پر جدیجا کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔


ویب ڈیسک June 17, 2016
سفاری پارک انتظامیہ نے شیروں کے ساتھ تصاویربنوانے اور سگریٹ نوشی پر جدیجا کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ فوٹو: ٹائمز آف انڈیا

بھارتی ریاست گجرات کے سفاری پارک میں شیروں کے ساتھ تصاویر بنوانے پر بھارتی کرکٹر روندرا جدیجا کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جدیجا اپنی اہلیہ اور دوستوں کے ساتھ احمد آباد کے سفاری پارک گئے جہاں انہوں نے گاڑی سے اتر کر شیروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں جب کہ ان کی بعض تصاویر وائلڈ لائف حکام کے ساتھ بھی ہے جس پر سفاری پارک انتظامیہ نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔



سفاری پارک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ روندرا جدیجا نہ صرف سفاری پارک میں جیپ سے اتر کر سیلفی بنوانے کے لئے شیروں کے پاس گئے بلکہ انہوں نے پارک میں سگریٹ نوشی بھی کہ جب کہ ان کے دونوں عمل سفاری پارک قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔



بھارتی میڈیا کا سفاری پارک انتظامیہ کے حوالے سے کہنا ہے کہ کرکٹر روندرا جدیجا سفاری پارک کے مہمان خصوصی تھے اس لئے گاڑی سے اترنا اور سگریٹ نوشی کرنا فطری ہوسکتا ہے تاہم ان کے ہمراہ انتظامیہ کے کچھ افسران کے خلاف کارروائی متوقع ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں