ڈراؤنی فلم دیکھنے کے دوران ایک شخص خوف کے مارے جان سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا

فلم ’’دا کونجیورنگ 2‘‘ کے خوفناک مناظر دیکھتے ہوئے 65 سالہ شخص کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔


ویب ڈیسک June 17, 2016
فلم ’’دا کونجیورنگ 2‘‘ کے خوفناک مناظر دیکھتے ہوئے 65 سالہ شخص کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی تھی۔ فوٹو؛ فائل

PESHAWAR: بھارتی ریاست اندرا پردیش کے مقامی سنیما میں ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے 65 سالہ شخص خوف کے مارے چل بسا۔

ڈراؤنی فلمیں دیکھتے ہوئے بعض افراد خوف کا شکار ہوجاتے ہیں اور فلم دیکھے بغیر ہی چھوڑ دیتے ہیں لیکن اب ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ڈراؤنی فلم دیکھتے ہوئے ایک شخص جان سے چلا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اندرا پردیش کے مقامی سنیما میں رات کے شو کے دوران ڈراؤنی فلم ''دا کونجیورنگ 2'' کے خوفناک مناظر دیکھتے ہوئے 65 سالہ شخص کو سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک شخص کی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اس کا دوست لاش لے کر فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے معاملے کی تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں