ایدھی کے نام کی کٹ پہن کر کھیلیں گےتو دُنیا کو پتہ چلے گا کہ پاکستان میں عظیم لوگ بھی ہیںمصباح الحق

ایدھی صاحب نے پاکستانیوں اور انسانیت کی بہت خدمت کی ان کے لیے دعا گو ہوں، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم


ویب ڈیسک June 17, 2016
ایدھی صاحب نے پاکستانیوں اور انسانیت کی بہت خدمت کی ان کے لیے دعا گو ہوں، کپتان قومی ٹیسٹ ٹیم، فوٹو؛ فائل

لاہور: قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا ایدھی فاؤنڈیشن سے معاہدہ خوشی کی بات ہے جب ہم ایدھی کا لوگو پہن کرکھیلیں گے تو دُنیا کو پتہ ہوگا پاکستان میں عظیم لوگ بھی ہیں۔

لاہور میں دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کی شرٹ کی تقریب رونمائی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ پی سی بی کا ایدھی فاؤنڈیشن سے معاہدہ خوشی کی بات ہے، ایدھی صاحب نے پاکستانیوں اور انسانیت کی بہت خدمت کی ان کے لیے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایدھی کا لوگو پہن کر کھیلیں گے تو دنیا کو پتا چلے گا کہ پاکستان میں عظیم لوگ بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایدھی صاحب کی صحت کے لیے دُعا گو ہوں۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ انگلینڈ ٹیم کے لیے بڑا چیلنج ہے لیکن جتنا بڑا چیلنج ہوتا ہے موقع بھی اُتنا بڑاہوتا ہے جب کہ ہمارے کھلاڑیوں کو انگلش کنڈیشنزمیں کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں لیکن اچھا کھیل کر اپنے آپ کو ثابت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن کو پر فارم کرنا ہوگا جب کہ فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور اسپنر یاسر شاہ کا کردار بھی اہم ہوگا۔ قومی کپتان کا کہنا تھا کہ اسکینڈل سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ کرکٹ اور ٹیم پر فوکس کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں