پانی سے کارچلانے کاتجربہ کٹ صرف ڈیزل گاڑیوںمیں لگے گی

گاڑی 80فیصدپانی،20فیصدڈیزل پرچلے گی،ایک لیٹرمیں41کلومیٹرتک جاسکے گی

گاڑی 80فیصدپانی،20فیصدڈیزل پرچلے گی،ایک لیٹرمیں41کلومیٹرتک جاسکے گی۔ فوٹو رائٹرز

ISLAMABAD:
آزادکشمیرمیںپانی سے کارکوچلانے کاکامیاب تجربہ کیاگیا،یہ آزادکشمیر کی تاریخ کی پہلی گاڑی ہے جوپانی سے چل رہی ہے اس حیرت انگیز کار میں ایسی کٹ نصب کی گئی ہے جوپانی کوگیس میںتبدیل کر کے انجن کوپٹرول وڈیزل کی نسبت زیادہ طاقت مہیاکرتی ہے چیروٹی پانیولہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان سردارساجد نذرنے تین ماہ کی شبانہ روزکاوشوں کے بعداس کارکوپانی سے چلنے کے قابل بنایاجسکا باقاعدہ افتتاح سابق سپیکرسردارسیاب خالدنے کیا۔


ساجد نذرکے مطابق کارمیںایچ ایچ اوکٹ نصب کی گئی ہے جسکی تیاری جدید ٹیکنالوجی کے عین مطابق ہے اوریہ ٹریکٹر سمیت تمام ڈیزل گاڑیوں میںنصب کی جاسکتی ہے جسکی تنصیب کے بعدانجن کی طاقت میںبے پناہ اضافہ ہوجاتاہے اوراگریہ کٹ فورویل ڈرائیوگاڑیوں میںنصب کیجائے توفوربائی فورگیئر لگانے کی ضرورت نہیںہوگی،کٹ کی تنصیب کے بعدگاڑی 80 فیصدپانی اور20فیصدڈیزل پرچلتی ہے جوانتہائی کم خرچ ہے اورجوگاڑی قبل ازیںایک لٹرڈیزل میں پندرہ کلومیٹرتک چلتی تھی وہ اکتالیس کلومیٹرتک چلے گی اورایک لٹرپانی 1750کلو میٹرزتک کیلئے کافی ہوگا،

سردارساجد نے مزیدکہاکہ عیدکے موقع پرپٹرول گاڑیوںمیں نصب کیجانے والی کٹ تیارکرکے اسکابھی تجربہ کیاجائے گا،اگرحکومتی سطح پرمعانت کیجائے توگرانی کے اس دورمیںاکثر گاڑیوںکواس کٹ پرمنتقل کر کے ایندھن کی بچت کی جاسکتی ہے،مقامی سیاسی وسماجی شخصیات اورٹرانسپورٹروں نے سردارساجدکی اس کاوش کوسراہتے ہوئے اسے تاریخی اقدام قراردیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ اس نوجوان کو ایوارڈسے نوازاجائے جبکہ اکثرکارمالکان نے یہ کٹ گاڑیوں میںنصب کرواناشروع کردی ہے۔
Load Next Story