نائیجریا میں بوکو حرام کا گاؤں پر حملہ 18 خواتین ہلاک

بوکوحرام کے دہشت گردوں نے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور گھروں کو آگ بھی لگادی، حکام


ویب ڈیسک June 17, 2016
بوکوحرام کے دہشت گردوں نے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور گھروں کو آگ بھی لگادی، حکام، فوٹو؛ اے ایف پی / فائل

نائیجریا میں شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے گاؤں پر حملہ کردیا جس میں فائرنگ اور گھروں کو نذر آتش کرنے سے 18 خواتین ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں نماز جنازہ کے دوران شدت پسند تنظیم بوکوحرام نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 18 خواتین ہلاک ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کے دہشت گردوں نے گاؤں میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی اور گھروں کو آگ بھی لگادی جب کہ حملے کے بعد سے اب بھی کئی خواتین لاپتا ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نائیجیریا کے گاؤں میں بوکو حرام نے متعدد بار حملہ کرکے بچوں اور خواتین سمیت کئی افراد کو قتل کیا ہے جب کہ حملوں کے دوران سیکڑوں خواتین کو یرغمال بھی بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں