ہاکی کھلاڑی محمد عرفان کی اپیل پر سزا میں 5 ماہ کمی کر دی گئی

محمد عرفان پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ صدر پی ایچ ایف

محمد عرفان پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔ صدر پی ایچ ایف. فوٹو ایکسپریس

ISLAMABAD:
ہاکی کھلاڑی محمد عرفان کی اپیل پر سزا میں 5 ماہ کمی کر دی گئی۔


محمد عرفان نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ اور چیمپئنز ٹرافی کے لئے جاری کیمپ سے بغیر اطلاع شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گئے تھے، اس پر پی ایچ ایف کی ڈسپلنری کمیٹی نےانہیں 6 ماہ تک ہاکی کھیلنے پر پابندی اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی تھی۔

سیکریٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے میڈیا کو بتایا کہ محمد عرفان نے صدرپی ایچ ایف قاسم ضیاء کے سامنے پیش ہوکر اپنی غلطی تسلیم کی اور سزا کے خلاف اپیل بھی کی، جواب میں صدر پی ایچ ایف نے انہیں ہدایت کی کہ وہ آئندہ ڈسپلن کی پابندی کریں ورنہ ان پر تاحیات پابندی بھی عائد کی جاسکتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story