چارسال گزرگئے مہدی حسن کی یادگارتعمیرنہ ہوسکی

حکومت مایہ ناز گلوکار کی قبرکی چاردیواری تعمیر اور صفائی ستھرائی کاانتظام کرے اسلم دہلوی


Cultural Reporter June 18, 2016
حکومت مایہ ناز گلوکار کی قبرکی چاردیواری تعمیر اور صفائی ستھرائی کاانتظام کرے اسلم دہلوی فوٹو : فائل

KARACHI: شہنشاہ غزل مہدی حسن کی چوتھی برسی گزشتہ دنوں خاموشی سے گزر گئی، لیکن 4 سال گزرنے کے بعد بھی مہدی حسن کے نام سے مختص کی گئی جگہ پر کوئی یاد گار تعمیر نہ ہوسکی۔

شہنشاہ غزل مہدی حسن کی قبرانتہائی خستہ حال ہوچکی جس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، شہنشاہ غزل کی تدفین کے موقع پر سندھ حکومت سے وابستہ سٹی گورنمنٹ جو وعدے کیے تھے کہ ان کی قبر کے احاطہ میں ایک یاد گار تعمیر کی جائے گی اکیڈمی بنائی جائے گی چاردیواری تعمیرکرکے اسے محفوظ بنایا جائے گا لیکن یہ سب خواب ہی رہا ۔ یہ بات مہدی حسن فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری اسلم محمود دہلوی نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ یہ انتہائی افسوس ناک بات کے طویل عرصہ سے فن گائیک کی دنیا میں عالمی شہرت حاصل کرنے والے لیجنڈ گلوکارکی قبر کو نہ تو پختہ کیا گیا اور نہ ہی اس پر کوئی یاد گار تعمیر پر عمل درآمد ہوا، حکومت سندھ کے کسی بھی نمائندہ نے آج تک اس پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ وہ تو شاید یہ بھی بھول گئے مہدی حسن کی اس ملک کے لیے کوئی خدمات رہی ہیں. انھوں نے کہا مہدی حسن کی اولاد نے بھی اس پر کوئی توجہ نہیں دی انھوں نے اس سلسلے میں کبھی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی یاد دہانی کرائی کہ حکومت نے ان کے والد کے انتقال پر کیا وعدے کیئے تھے۔

انھوں نے ایک بارحکومت سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے لیجنڈ گلوکار کی قبر کے ارد گرد فوری طور پر صفائی ستھرائی کا انتظام کرتے ہوئے ان کی قبر کے احاطہ میں چار دیواری تعمیر کراکے یاد گار قائم کرنے کے احکامات جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |