پیپلزپارٹی کی طورخم بارڈر کی کشیدہ صورتحال پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک التوا
ایوان كی معمول كی كارروائی كو روك کرطورخم کے انتہائی اہم معاملے پر بات کی جائے، تحریک التوا
پاكستان پیپلزپارٹی نے طور خم سرحد پر كشیدہ صورتحال پر بحث كرانے كے لیے قومی اسمبلی سیكرٹریٹ میں تحریك التوا جمع كرادی۔
پاكستان پیپلزپارٹی كے اراكین اسمبلی شازیہ مری،نوید قمر، ڈاكٹر نفیسہ شاہ ، میر اعجاز حسین جاكھرانی اور ڈاكٹرعذرا فضل پیچوہو نے قومی اسمبلی سیكرٹریٹ میں تحریك التوا جمع كرائی جس میں كہا گیا ہے كہ ایوان كی معمول كی كارروائی كو روك کر انتہائی اہم معاملے پر بات كی جائے جو پاكستا ن اور افغان سرحد طور خم سرحد پر كشید گی سے متعلق ہے۔
تحریک میں کہا گیا ہے کہ افغان فورسز كی جانب سے كراس بارڈر شیلنگ اور فائرنگ كے نتیجے میں سكیورٹی كے اعلیٰ افسران اور پاكستانی سویلین كا جانی و مالی نقصا ن ہوا ہے، افغان فورسز كے اس رویئے كے باعث كشیدگی میں اضافہ ہو گا جو پاكستان كی خطے میں امن كے لیے كوششوں كے بالكل خلاف ہے اس مسئلے كا پر امن حل نكلنا چاہیے، یہ انتہائی اہم معاملہ ہے جس پر فوری بحث كی ضرورت ہے۔