کراچی لاہورپشاورکوئٹہگلگت بلتستانآزاد کشمیرسمیت 50شہروں میں موبائل سروس بند

موبائل فون سروس پرپابندی صوبوں کی جانب سے ملنے والی درخواست پرلگائی گئی، رحمان ملک


ویب ڈیسک November 23, 2012
موبائل فون سروس پرپابندی صوبوں کی جانب سے ملنے والی درخواست پرلگائی گئی، رحمان ملک فوٹو: ایکسپریس/فائل

وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کسی بھی دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظرکراچی لاہور،پشاور،کوئٹہ،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے 50شہروں میں موبائل سروس بند رہے گی جب کہ پی ٹی سی ایل کی وائرلیس سروس بھی معطل رہے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ملک میں ہونے والے زیادہ تردھماکے موٹرسائیکل کے ذریعے کئے گئے اوراس کے لئے موبائل فون کو استعمال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبوں کی جانب سے ملنے والی درخواست پر لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں جن میں ملتان ، سرگودھا، اٹک، راولپنڈی، جھنگ، رحیم یار خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، پاکپتن، بھکرشامل ہیں کل سے عاشورہ تک موبائل فون سروس معطل رہے گی ،خیبرپختونخوامیں کوہاٹ،،ہنگو،بنوں،ڈی آئی خان،ہزارہ مانسہرہ،ہری پور،پشاور،نوشہرہ،مردان،چارسدہ مںن میں موبائل سروس بندہوگی جب کہ بلوچستان میں کوئٹہ،قلات خضدار تربت ،گوادر پنچگور مستونگ، کوہلو ،ڈیرہ بگٹی ،حب اورگلگت بلتستان میں بھی موبائل سروس معطل رہے گی۔

رحمان ملک نے حکیم اللہ محسود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرتم زندہ ہو تو بتاؤ اسلام میں کہاں لکھا ہے کہ اپنے ہی مسلمان بہن بھائیوں کو اس طرح کی بزدلانہ اورشرمنا ک کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جائے۔

وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا کہ ابھی موٹرسائیکل چلانے پرپابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا تاہم آج رات کو اجلاس کے دروان اس حوالے سے غورکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ رحمان ملک صرف ڈرانے کے لئے آجاتا ہے اور جب یکم محرم الحرام کو کراچی اورکوئٹہ میں موٹرسائیکل چلانے پرپابندی لگائی تومجھ پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے کہا میں عوام کوڈراتا نہیں بلکہ حقیقت سے آگاہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے مجھے دھمکیوں کے پیغامات بھیجے ہیں وہ دیکھ لیں کہ میں عوام کے درمیان ہوں اوررہوں گا۔

رحمان ملک نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ہدایت کی ہے کہ پورے ملک میں امن وامان کی صورتحال پرقابوپانے کے لئے بلاتفریق کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا ملک میں افراتفری پھیلانے میں کوئی تیسری قوت ملوث ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |