ملکی سیاست میں 100 دن فیصلہ کن ہیں شیخ رشید کا دعویٰ

جب بھی نوازشریف پرمصیبت آتی ہےسرحدوں پرحالات خراب ہوجاتےہیں تاہم عیدکےبعدجاتی امرا کی اینٹ سےاینٹ بجادیں گے، شیخ رشید


ویب ڈیسک June 18, 2016
10 جولائی سے10 ستمبرتک’’گو نواز گو‘‘ کا وقت ہے، شیخ رشید فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں100دن فیصلہ کن ہیں جب کہ ٹی او آرکی بیل کبھی منڈھے نہیں چڑھے گی۔

لاہور میں مال روڈ پر دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں100دن فیصلہ کن ہیں جب کہ 10 جولائی سے10 ستمبرتک''گو نواز گو'' کا وقت ہے، حکمران کرپٹ، بے ایمان اوربددیانت ہیں، نوازشریف نے سپریم کورٹ پر حملہ کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نواز شریف پر مصیبت آتی ہے تو سرحدوں پر حالات خراب ہوجاتے ہیں تاہم عید کے بعد جاتی امرا کی اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ ٹی او آرکی بیل کبھی منڈھے نہیں چڑھے گی کیونکہ حکمران پاناما لیکس پر کمیٹی کمیٹی کھیل رہے ہیں جب کہ گوادرپورٹ کے افتتاح سے پہلے کوئی آپریشن ہوسکتاہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ظلم کے خلاف باہر نکلیں اگر عوام سڑکوں پرنہ نکلےتو آئندہ کی نسلیں غلام ہوں گی، آج ملک میں نہ بجلی ہے اور نہ روزگارہے، ملک کی سالمیت اورمعیشت کو بھی خطرہ ہے، ہرچیز پر ازخود نوٹس ہوجاتا تھا لیکن سانحہ ماڈل ٹاؤن پر نہیں ہوا تاہم سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمے دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں