پاکستان کو معاشی ترقی کیلیے کئی چیلنجز کا سامنا ہے موڈیز

 مقامی سرمایہ کار دلچسپی نہیں لیتے، زیادہ انحصار قرضوں اورامداد پرہے


INP June 18, 2016
 مقامی سرمایہ کار دلچسپی نہیں لیتے، زیادہ انحصار قرضوں اورامداد پرہے:فوٹو: فائل

ریٹنگ کے عالمی ادارے (موڈیز) نے پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام سے نکلنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی آسکتی ہے۔

موڈیزکی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کومعاشی ترقی کیلیے کئی چیلنجزکاسامنا ہے، حکومت زیادہ انحصارغیرملکی قرضوں اورامداد پرکررہی ہے، سرمایہ کارمقامی بچت اسکیموں میں دلچسپی نہیں لے رہے، پاکستان کی ریٹنگ بی تھری مثبت ہے،کم ٹیکس ریٹ چیلنج ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے خاتمے سے پاکستان کی ریٹنگ میں کمی ہو سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں