مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں بھارتی سیکیورٹی فورسزنے محرم الحرام کےجلوس میں شامل عزاداروں کو تشدد کانشانہ بنایا۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز نے محرم الحرام کے سلسلے میں نکالے جانے والے پرامن جلوس کومنتشرکرنے کے لئے آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے دوران کئی عزادارزخمی ہوگئے۔
قابض بھارتی فوج کی شیلنگ کے خلاف عزاداروں نے احتجاج کیا جس کے دوران ایک عزادار نے احتجاجاً اپنے آپ کو آگ لگا لی۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے اس دوران متعدد عزاداروں کو گرفتارکرلیا۔
عزادارن حسین کا کہنا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز نے پر امن جلوس میں شریک لوگوں پرتشدد کر کے ثابت کر دیا کہ وہ کسی قیمت پر بھی مسلمانوں کو برداشت کرنے پر تیار نہیں ہیں۔