مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے مزید 2 نوجوان شہید کردیے متعدد حریت رہنما نظربند

سوپورمیں تلاشی و محاصرے کے دوران ریاستی دہشتگردی، بھارت مخالف مظاہرے ناکام بنانے کیلیے گیلانی و دیگر حریت رہنما نظربند


APP June 18, 2016
کشمیر مخالف پالیسیوں کیخلاف مشترکہ احتجاج جاری رکھا جائے گا، علی گیلانی، یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق کا مشاورتی اجلاس۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعے کو سوپور قصبے میں مزید 2 نوجوان شہید کردیے۔

کٹھ پتلی انتظامیہ نے بھارت کے کشمیر مخالف منصوبوں کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت سے روکنے کے لیے جمعے کو بیشترحریت رہنماؤں کو گھروں اورتھانوں میں نظر بند کردیا ہے جبکہ تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی کو سینٹرل جیل سرینگرمنتقل کر دیا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور حریت رہنماؤں میرواعظ عمر فاروق او رمحمد یاسین ملک نے کہاہے کہ کشمیرمخالف پالیسیوں کیخلاف مشترکہ احتجاج جاری رکھاجائے گا،نام نہاد حکمران بھارتی فوجیوں اور کشمیری پنڈتوں کے لیے علیحدہ کالونیوں اور انڈسٹریل پالیسی کے سلسلے میں جھوٹ اور منافقت پر مبنی سیاست کر رہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آخری اطلاعات ملنے تک سو پور قصبے کے علاقے بمئی میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی جاری تھی۔

بھارتی پولیس نے ڈینٹل کالج شیریں باغ بار ہمولہ سے 2 نوجوانوں اور جموں سے 7 نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کشمیری پنڈتوں اورسابق بھارتی فوجیوں کیلیے الگ کالونیوں کی تعمیر،جموں کے مسلمانوں کوہراساںکرنے، مقبوضہ علاقے میں نئی صنعتی پالیسی اور بھارتی پولیس کے ہاتھوںسرینگر کے ایک نوجوان شیخ تنویر سلطان کے زیرحراست قتل کیخلاف احتجاجی مظاہروں کی کال سینئرحریت رہنماؤں سید علی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق او ر محمد یاسین ملک نے مشترکہ طور پر دی ہے،سید علی گیلانی، شبیراحمد شاہ اوردیگر کوگھروں اورتھانوں میں نظرکیاگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔