ڈی ایٹ کانفرنس میں وزیراعظم کو کارنر کرکے واضح پیغام دیا گیا چوہدری نثار

قائدحزب اختلاف نے کہا کہ ایوان صدر کا ساری کانفرنس میں چھائے رہنا نہ صرف قانون بلکہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔


ویب ڈیسک November 23, 2012
چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ محرم الحرام کےحساس دنوں میں ڈی ایٹ کانفرنس بلانا ایوان میں بیٹھےحکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ فوٹو: فائل

قائدحزب اختلاف چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ڈی ایٹ کانفرنس میں وزیراعظم کو کارنر کرکے واضح پیغام دیا گیا کہ وہ کتنے بااختیار ہیں۔


پارلیمنٹ ہاؤس میں اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ محرم الحرام کےحساس دنوں میں ڈی ایٹ کانفرنس بلانا ایوان میں بیٹھےحکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔


۔چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ انڈرنائنٹین سیاستدان کو کس حیثیت میں ڈی ایٹ کانفرنس میں بٹھایا گیا، ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں وہ آئین کے تحت پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے تھے۔

قائدحزب اختلاف نے کہا کہ ایوان صدر کا ساری کانفرنس میں چھائے رہنا نہ صرف قانون بلکہ آئین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔