پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ میانوالی میں گر کر تباہ

پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ فنی خرابی کے باعث ہیڈ پکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔


ویب ڈیسک June 18, 2016
پی اے ایف حکام نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ فوٹو: فائل

MIRANSHAH: پاک فضائیہ کا بغیر پائلٹ تربیتی طیارہ ہیڈ پکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاک فضائیہ کے ڈرون طیارے نے میانوالی کی ایم ایم عالم ایئربیس سے اڑان بھری تاہم کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی کے باعث ہیڈ پکا کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تاہم پی اے ایف حکام نے ڈرون طیارے کا ملبہ اپنے قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2015 میں سرگودھا میں بھی پاک فضائیہ کا ڈرون طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جب کہ نومبر 2015 میں میانوالی میں پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے خاتون پائلٹ مریم مختار شہید ہو گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں