پشاور میں موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کرنے والے باپ بیٹا جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عدالت نے فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈر پر جیل بھجوا دیا۔


ویب ڈیسک June 18, 2016
جیل جانے کی بات سن کر 13 سالہ عبداللہ زاروقطار رونے لگا۔ فوٹو: ایکسپریس

صدر کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کرنے والے باپ اور بیٹے کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے علاقے صدر میں موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کرنے والے سابق پولیٹکل محرر عمران اور اس کے بیٹے عبداللہ کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ اس موقع پر جیل جانے کی بات سن کر 13 سالہ عبداللہ زاروقطار رونے لگا جسے اس کے والد عمران تسلیاں دیتے رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے صدر میں گاڑی میں سوار باپ بیٹے نے موٹر سائیکل سواروں پر ممنوعہ بور کے جدید ترین خودکار ہتھیار سے فائرنگ کی تھی تاہم خوش قسمتی سے دونوں موٹر سائیکل سوار محفوظ رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں