معروف قانون دان نعیم بخاری نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

غریب آدمی کا درد صرف عمران خان کے دل میں ہے، نعیم بخاری


ویب ڈیسک June 18, 2016
غریب آدمی کا درد صرف عمران خان کے دل میں ہے، نعیم بخاری ۔ فوٹو: فائل

ملک کے نامور قانون دان نعیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کے نامور قانون دان نعیم بخاری نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو افطار ڈنر پر مدعو کیا اس موقع پر انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ غریب آدمی کا درد صرف عمران خان کے دل میں ہے جب کہ جو مجھے پسند کرتا ہے وہ بھی تحریک انصاف میں شامل ہوجائے۔

واضح رہے کہ فروی 2007 میں نعیم بخاری نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف ایک کھلا خط تحریر کیا تھا جسے سبب بنا کر اس وقت کے آمر پرویز مشرف نے چیف جسٹس کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |