کراچی سٹی کورٹ میں مقدمے کی سماعت کیلئے آئے فریقین گتھم گتھا وکیل بھی کود پڑے

لڑائی میں خواتین نے بھی خوب حصہ ملایا، پولیس نے فریقین کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا


ویب ڈیسک June 18, 2016
لڑائی میں خواتین نے بھی خوب حصہ ملایا، پولیس نے فریقین کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔ فوٹو: ایکسپریس

سٹی کورٹ میں فریقن کے درمیان جھگڑے تو معمول بن چکے ہیں لیکن آج عدالت میں ایک مقدمے کی سماعت کے لئے آنے والے فریقین کے ساتھ وکلاء بھی میدان میں کود پڑے۔

کراچی کی سٹی کورٹ میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس کی سماعت کے موقع پر فریقین کا آمنا سامنا ہوا تو مخالفین آپے سے باہر آ گئے اور ایک دوسرے پر مکوں اور لاتوں کا آزادانہ استعمال شروع کردیا، خواتین نے بھی لڑائی میں خوب حصہ ملایا جب کہ وکلا بھی ایک دوسرے پر ہاتھ صاف کرتے رہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر فریقین کے درمیان بیچ بچاؤ کرایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹی کورٹ میں ایک مقدمے کی سماعت کے دوران فریقین آپس میں الجھ پڑے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں