آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی جنرل کی ملاقات

ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان موثر بارڈر منیجمنٹ کا میکنزم پر بھی بات چیت کی گئی، آئی ایس پر آر


ویب ڈیسک June 18, 2016
ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان موثر بارڈر منیجمنٹ کا میکنزم پر بھی بات چیت کی گئی، فوٹو؛ آئی ایس پر آر

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال سمیت پاک افغان بارڈر منیجمنٹ پر بھی بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر جنرل جون نکولسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال اور سیکیورٹی مسائل سمیت دو طرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے اس اہم ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مؤثر بارڈر منیجمنٹ کے میکنزم پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں