عمران اور طاہر القادری سیاسی دہشت گرد ہیں عابد شیر علی

عمران خان کی آف شور کمپنی نکلی اگر ان میں غیرت ہوتی تو استعفیٰ دے دیتے، وزیر مملکت پانی و بجلی

عمران خان کی آف شور کمپنی نکلی اگر ان میں غیرت ہوتی تو استعفیٰ دے دیتے، وزیر مملکت پانی و بجلی، فوٹو؛ فائل

PESHAWAR:
وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہےکہ عمران خان اور طاہر القادری سیاسی دہشت گرد ہیں جب کہ اب قوم سیاسی مداریوں کے نرغے میں نہیں آئے گی۔


فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے کہا کہ قوم نے دھرنوں کی سیاست کو بھی دفن کر دیا جس سے کچھ لوگوں کی سیاست دھرنوں میں دفن ہو گئی ہے لہٰذا اب قوم سیاسی مداریوں کے نرغے میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری سیاسی دہشت گرد ہیں، قادری صاحب سے زیادہ ماڈل ٹاون سانحہ کا ہمیں دکھ ہے جب کہ قادری صاحب کو تو لواحقین کا گھر بھی معلوم نہیں ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ کل عمران کی باتیں سن کر ہنسی آئی، نواز شریف کا نام پاناما لیکس میں نہیں لیکن عمران خان کی آف شور کمپنی نکلی، اگر ان میں غیرت ہوتی تو استعفیٰ دے دیتے۔
Load Next Story