گلگت پولیس لائنز کے قریب گھر میں دھماکا
ڈی آئی جی پولیس کے مطابق حملے میں کسی فرقے یا پولیس کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
گلگت کے علاقے کونوداس میں پولیس لائنز کے قریب واقع ایک گھر میں دیسی ساختہ بم پھینکا گیا جو دھماکے سے پھٹ گیا۔
دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ڈی آئی جی پولیس کے مطابق حملے میں کسی فرقے یا پولیس کو نشانہ نہیں بنایا گیا بلکہ کچھ افراد اس گھر پر قبضہ کرنا چاہتے تھے جنھوں نے یہ حملہ کیا۔