نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں تو انہیں ٹی او آر سے خائف نہیں ہونا چاہیے عمران خان

کوشش کررہے ہیں کہ حکومت ٹی اوآرز پرمتفق ہوجائے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک June 18, 2016
کوشش کررہے ہیں کہ حکومت ٹی اوآرز پرمتفق ہوجائے، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

BOSTON: چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں تو انہیں ٹی او آر سے خائف نہیں ہونا چاہیے جب کہ پاناما لیکس کے ٹی او آرز پرحکومت کو ابھی موقع دیں گے۔

اسلام آباد میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ماہر قانون نعیم بخاری کے گھر افطار ڈنر میں شرکت کی اس موقع پر انہوں نے نعیم بخاری کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ جب شوکت خانم کے لیے فنڈز اکٹھے کرنے نکلا تو نعیم بخاری میرے ساتھ تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جب کہ کوشش کررہے ہیں کہ حکومت ٹی اوآرز پرمتفق ہوجائے، پاناما لیکس کے ٹی او آرز پرحکومت کو ابھی موقع دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ہاتھ صاف ہیں تو انہیں ٹی او آر سے خائف نہیں ہونا چاہیے اور اگر شریف فیملی نے اگر کوئی غلط کام نہیں کیا تو اُن کو کس چیز کا ڈر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں