شعیب سڈل کمیشن ارسلان افتخار کمیشن ہے وکیل ملک ریاض

گواہوں کو ڈرانے کے لئے توہین عدالت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، زاہد بخاری

گواہوں کو ڈرانے کے لئے توہین عدالت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، وکیل ملک ریاض فوٹو: آن لائن/فائل

ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کا کہنا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کو نہیں مانتے، یہ ارسلان افتخارکمیشن ہے۔



اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے زاہد بخاری نے کہا کہ ای سی ایل میں نام ڈالنے کی دھمکی لندن سے آنے والے گواہوں سلمان احمد اور ساجد بشیر کو ڈرانے کی کوشش ہے، گواہوں کو ڈرانے کے لئے توہین عدالت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔


زاہد بخاری کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار کی کروڑوں روپے کی کرپشن کے ثبوت سپریم کورٹ میں جمع کرائے تھے اور 26 نومبر کو احمد خلیل کی کروڑوں روپے کی کرپشن کے ثبوت بھی کمیشن کو دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story