وزیراعظم نوازشریف کو سعودی فرمانروا اور ایرانی صدرکا فون خیریت دریافت کی

شاہ سلمان اور حسن روحانی نے نوازشریف سے خیریت دریافت کی اور ان کی صحتیابی کی دعا کی۔


ویب ڈیسک June 19, 2016
شاہ سلمان اور حسن روحانی نے نوازشریف سے خیریت دریافت کی اور ان کی صحتیابی کی دعا کی۔ فوٹو: فائل

GUJRANWALA/ WAZIRABAD: وزیراعظم نوازشریف کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ایرانی صدر حسن روحانی نے ٹیلی فون کرکے کامیاب سرجری پر مبارک باد دیتے ہوئے ان کی خیریت دریافت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے وزیراعظم نوازشریف کو ٹیلی فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی جب کہ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی کامیاب سرجری پر خوشی ہے اور مکہ مکرمہ میں آپ کی صحت کے لیے خصوصی دعا کراؤں گا۔

دوسری جانب ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی وزیراعظم سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی کامیاب سرجری پر مبارک باد دی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری ہوئی تھی جس کے بعد وہ ایک ہفتہ اسپتال میں قیام کرکے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں