خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے27فیصد تک کمی

سپلائی سائیڈبہترہونے سے آنیوالے دنوں میں قیمتوں میںبڑی کریکشن کا خدشہ ہے، ماہرین


AFP June 19, 2016
سپلائی سائیڈبہترہونے سے آنیوالے دنوں میں قیمتوں میںبڑی کریکشن کا خدشہ ہے، ماہرین۔ فوٹو: فائل

خام تیل کی عالمی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے اتارچڑھاؤ دیکھا گیا تاہم مجموعی طور پر نرخ ایک ہفتے میں 2.7 فیصد تک کم ہوگئے۔

جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر امریکی آئل ڈبلیوٹی آئی کے جولائی میں ترسیل کیلیے نرخ 47.98 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 2.2 فیصد کم ہیں جبکہ یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اگست میں فراہمی کیلیے قیمت 49.17 ڈالر فی بیرل رہی جواس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 2.7 فیصد کم ہیں۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی عالمی قیمتوں میں آنے والے دنوں میں بڑی کریکشن کا خدشہ ہے، کینیڈا کی پیداوار مارکیٹ میں آنے اور نائیجریا میں حکومت اور جنگجوؤں میں بات چیت سے صورتحال بہتر ہونے سے سپلائی پر مثبت اثرات ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں