کراچی میں رواں سال 784 موبائل 804 موٹرسائیکلیں41 گاڑیاں چوری یا چھین لی گئیں

قانون نافذ کرنے والے ادارے لوٹ مار کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہیں


Staff Reporter June 19, 2016
کراچی کو اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، قانون نافذ کرنے والے ادارے لوٹ مار کے واقعات پر قابو پانے میں ناکام ہیں۔ فوٹو: فائل

کراچی پولیس رمضان میں اسٹریٹ کرائم پر قابو نہ پا سکی،کراچی کے شہریوں کو اسٹریٹ کرمنلز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے رمضان میں سیکیورٹی اقدامات کو فل پروف بنانے کے تمام دعوے صرف دعوے ہی رہ گئے جس کے باعث اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ رواں سال شہریوں سے 784 موبائل فونز ،804 موٹر سائیکلیں اور 41 گاڑیاں چوری یا چھین لی گئیں جبکہ بھتہ خوری کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے، گزشتہ سال رمضان کے پہلے عشرے تک شہریوں سے647 ،موبائل فونز ،616 موٹر سائیکلیں ، 63 گاڑیاں چوری یا چھین لی گئیں تھی،جبکہ گزشتہ سال بھتہ خوری کے4 اور اغوا برائے تاوان کے2 واقعات رپورٹ ہوئے،

شہر میں رمضان کے پہلے عشرے تک شہریوں کے 784 موبائل فون چوری یا چھین لیے گئے،گزشتہ سال رمضان کے پہلے عشرے تک شہریوں کے647 موبائل فون چوری و چھینے گئے تھے ،گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال شہریوں سے137 موبائل فونز میں زیادہ چوری یا چھینے گئے،سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال رمضان کے پہلے عشرے میں شہریوں سے 804 موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں،جبکہ گزشتہ سال رمضان کے پہلے عشرے تک 616 موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں،گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال شہریوں سے 188 موٹر سائیکلیں زیادہ چوری یا چھینی گئیں اعداد وشمارکے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں شہریوں سے ان کی قیمتی 41 گاڑیاں چوری یا چھین لی گئیں۔

گزشتہ سال رمضان کے پہلے عشرے تک شہریوں سے ان کی قیمتی 63 گاڑیاں چوری یا چھین لی گئیں ،رمضان کے پہلے عشرے تک اغوا برائے تاوان کا ایک بھی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ،گزشتہ سال رمضان کے پہلے عشرے میں2 واقعات رپورٹ ہوئے،رمضان کے پہلے عشرے کے دوران بھتہ خوری کے4واقعات ہوئے،گزشتہ سال رمضان کے پہلے عشرے تک 4 واقعات رپورٹ ہوئے تھے،رمضان کے پہلے عشرے کے دوران فائرنگ ، پر تشدد واقعات اور دیگر واقعات میں 17افراد ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ سال رمضان کے پہلے عشرے کے دوران 14افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |