تسکین کا باؤنسر گردن پرلگنے سے سہروردی زخمی اسپتال میں داخل
اگر وہ ہیلمٹ پہنتے تو فائدہ ہوتا لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا تھا، چیف فزیشن
ڈھاکا پریمیئر کرکٹ لیگ میں ابھانی لمیٹڈ کے پیسر تسکین احمد کا باؤنسرگردن پر لگنے کے بعد سہروردی شوہو کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیاگیا ۔
ڈھاکا پریمیئر کرکٹ لیگ میں ابھانی لمیٹڈ کے پیسر تسکین احمد کا باؤنسرگردن پر لگنے کے بعد سہروردی شوہو کو مقامی اسپتال میں داخل کرا دیاگیا، وہ وکٹوریہ اسپورٹنگ کلب کی نمائندگی کررہے تھے۔ گیند ان کی گردن کے دائیں جانب نچلے حصے پر لگی۔
بنگلہ دیشی بورڈ کے چیف فزیشن ڈاکٹردیباشش چوہدری نے کہاکہ شوہو کی حالت خطرے سے باہر ہے، ان کے دماغ کا اسکین ٹیسٹ درست آیا لیکن انھیں آئندہ 24 گھنٹے اسپتال میں رہنا ہوگا، اگر وہ ہیلمٹ پہنتے تو فائدہ ہوتا لیکن انھوں نے ایسا نہیں کیا تھا۔