سہون کے قریب میت لے جانے والی ایمبولینس پر ٹرالر گر گیا 5 افراد جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 2 خواتین اور 2 بچے بھی جاں بحق ہوگئے، ذرائع


ویب ڈیسک June 19, 2016
حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 2 خواتین اور 2 بچے بھی جاں بحق ہوگئے، ذرائع، فوٹو؛ فائل

KARACHI: سہون کے قریب میت بہاولپور لے جانے والی ایمبولینس پر ٹرالر گرگیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے بہاولپور میت لے جانے والی ایمبولینس پر سہون کے قریب ٹرالر گر گیا جس کے نتیجے میں ایمبولینس میں سوار 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کےمطابق ایمبولینس میں 2 بچے اور 2 خواتین بھی شامل تھیں جو حادثے کے نتیجے میں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے مقامی افراد نے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں