آپ کے فضائی سفرکومعلوماتی اور دل چسپ بناتی ایپلی کیشن
فضائی سفر کے ساتھ یہ ایپلی کیشن زمینی سفر میں بھی اپنے استعمال کنندگان آگاہی دینے کے کام آتی ہے۔
یوزرز کو سہولت فراہم کرنے، ان کی تفریح اور ان کے مختلف مسائل حل کرنے کے لیے ایپلی کیشنز سامنے آتی رہتی ہیں۔ آج ہم ایک ایسی ہی ایپلی کیشن کے بارے میں اپنے قارئین کو بتا رہے ہیں جو سفر میں ان کے لیے بہت فائدہ مند اور دل چسپ ایپ ثابت ہوسکتی ہے۔
کیسا لگے گا کہ جب آپ کسی طیارے پر سفر کر رہے ہوں، ایسے میں سفر کے دوران آپ کھڑکی سے باہر جھانکیں اور نیچے دور تک پھیلے ہوئے مناظر کے بارے میں جاننے کی خواہش آپ کے دل میں مچلنے لگے۔ اگلے ہی لمحے آپ اپنے اسمارٹ فون میں موجود ''مائی جرنی'' کا بٹن دبائیں، جس کے ساتھ ہی آپ کے اسمارٹ فون کی اسکرین پر اس سرزمین کا پورا نقشہ ابھر آئے جس پر آپ محوپرواز ہیں۔ آپ کے طیارے کی پرواز کے سائے میں پھیلے تمام چھوٹے چھوٹے قصبے، نیچے بہتے دریا، اونچے اونچے پہاڑی سلسلے، سب کے بارے میں آپ جان جائیں۔
ایسی ایک ایپلی کیشن بنائی جاچکی ہے جو آپ کی یہ خواہش بہ آسانی پورے کرسکے گی اور اس ایپ کی مدد سے آپ اپنے سفر میں آنے والے ہر مقام کے بارے میں آگاہی حاصل کرسکیں گے۔
اس نئی ایپلی کیشن کا نام ہے Flyover Country۔ امریکا کی نیشنل سائنس فاؤنڈیشن کی مالی معاونت سے بنائی جانے والی یہ دل چسپ ایپلی کیشن جیوسائنس اور ارضیاتی ڈیٹا جمع کرنے کے لیے بنائی گی ہے۔
یہ ایپلی کیشن فضائی سفر کے راستے کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ ڈیٹا اور دل چسپی کے حامل پوائنٹس جمع کرتی ہے اور طیارے کی پرواز کے دوران یہ سب تفصیلات اپنے استعمال کنندہ کو دکھاتی ہے۔ یہ عمل فلائٹ وائی فائی کے بغیر انجام پاتا ہے۔
یہ ایپلی کیشن ویکیپیڈیا سمیت مختلف متعلقہ ویب سائٹس کی معلومات، نقشے اور اپنے استعمال کنندہ کے سفر کی گزرگاہ، طیارے کی بلندی اور رفتار وغیرہ کو بنیاد بناتے ہوئے استعمال کنندہ کو آگاہی فراہم کرتی ہے۔
اس ایپلی کیشن کے بانی Shane Loeffler کا کہنا ہے کہ انھیں اس ایپ کو بنانے کا خیال اپنے ایک فضائی سفر کے دوران آیا۔ وہ کہتے ہیں کہ میں طیارے کی کھڑکی سے نیچے دور تک پھیلے ہوئے مناظر کو دیکھ رہا تھا اور انھیں دیکھ کر حیرت میں مبتلا تھا۔
ایسے میں انہوں نے ایک ایسی گائیڈ کے بارے میں تصور کیا جس کی مدد سے مسافر ٹھیک ٹھیک جان لیں کہ وہ طیارے پر سوار جس علاقے سے گزر رہے ہیں وہاں کیا کیا واقع ہے۔ اپنے اس خیال کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے انھوں نے نیشنل سائنس فاؤنڈیشن سے مالی مدد حاصل کی اور یہ ایپلی کیشن بنائی، جو مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔
اب آپ اپنے فضائی سفر کے دوران اس ایپلی کیشن کی مدد سے طیارے کے نیچے گزرتے ہر مقام اور منظر کے بارے میں جان سکتے ہیں، چاہے وہ کوئی پہاڑ ہو، جنگل ہو، گلیشیئر ہو یا دریا۔
فضائی سفر کے ساتھ یہ ایپلی کیشن زمینی سفر میں بھی اپنے استعمال کنندگان آگاہی دینے کے کام آتی ہے، جیسے ہائیکنگ کے دوران یہ ایپ اردگرد کے مقامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔