پاکستان دہشت گردوں اورانتہا پسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں دینا بند کرے امریکا

حقانی نیٹ ورک پردباؤڈالنے اورخطے میں تشدد کم کرنے کیلیے پاکستانی کوششیں ضروری ہیں،پینٹاگون


INP June 19, 2016
پاکستان کوخطے میں دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں سے لاحق خطرے کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،کانگریس کو پیش کردہ رپورٹ۔ فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان سے اپنی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی فراہمی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کوخطے میں دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں سے لاحق خطرے کوکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے پاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ خطے کی سلامتی کے ماحول کو بہتربنانے میں مدد کرنے کی کوششوں میں اپنی سرزمین پر دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا بند کر دے۔ محکمہ دفاع نے کانگریس کو پیش کی گئی اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کو خطے میں دہشت گرد اور انتہاپسند گروپوں سے لاحق خطرے کو کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان داعش اورخراسان جیسے مشترکہ خطرے جیسے مخصوص مسائل پردرمیانی سطح کے ملٹری ٹو ملٹری ڈائیلاگ اور کبھی کبھار فوج اورحکومت کے اعلی سطح پرمذاکرات حوصلہ افزا تھے۔ تاہم حقانی نیٹ ورک اور طالبان پر دباؤ ڈالنے کے لیے پاکستانی کوششیں خطے میں تشدد کم کرنے میں مددکے لیے ضروری ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا افغان امن عمل کے لیے چارفریقی گروپ کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |