امریکی ایوان نمائندگان پاکستانی امداد میں کمی کی 2 ترامیم مسترد
کانگریسی عہدیدارٹیڈپوئے اورتلسی گبراڈنے امداد90سے 70کروڑڈالرکرنے اورڈاناروہراباچرنے امداد بند کرنےکیلیے ترامیم پیش کیں
امریکی ایوان نمائندگان نے پاکستانی امداد میں کمی کی 2 ترامیم کومنظور کرنے سے انکارکردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریسی عہدیدار ٹیڈ پوئے اورتلسی گبراڈ نے ایوان میں دفاع سے متعلق ایکٹ برائے 2017 پر بحث کے دوران کولیشن سپورٹ فنڈ (سی ایس ایف) میں سے پاکستان کی 90 کروڑ ڈالر امداد کو 70 کروڑ ڈالر کرنے کے حوالے سے ترمیم پیش کی۔کانگریس کی ایک اورقانون سازڈانا روہراباچر نے پاکستان کے لیے کولیشین سپورٹ فنڈ کوختم کرنے کے لیے بھی الگ ترمیم پیش کی۔
اس سے قبل مئی میں امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے پاکستان کو آئندہ مالی سال کے دفاعی بجٹ کے ساتھ سی ایس ایف فنڈز کی مدد میں 90 کروڑڈالرامداد دینے کی تجویز دی گئی تھی۔تاہم ایوان نے حالیہ دونوں ترامیم منظور کرنے سے انکارکردیا۔ ٹیڈ پوئے اورتلسی گبراڈ کی جانب سے پیش کردہ ترامیم کو 230 میں سے 191 جبکہ ڈانا روہراباچرکو 336 میں سے 84 ووٹ سے شکست ہوئی۔
کانگریسی نمائندے روڈنے فریلنگھوسین نے ڈیفنس اپروپریئیشنز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی فورسزکوہتھیارپہنچانے کااہم راستہ پاکستان ہے،انھوں نے خبردار کیا کہ ہمیں پاکستان کو آزاد نہیں چھوڑنا چاہیے، پاکستان کے ہر اقدام کی کڑی نگرانی کی جائے ورنہ اس کے نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔کانگریس کے نمائندے پیٹر ویسلوکے نے بھی ان ترامیم کی سخت مخالفت کی۔
پاکستان کانگریسشنل کوکس کی شریک صدر شیلا جیکسن لی نے پاکستان کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی نشاہدہی کی۔ انھوں نے بتایا کہ پاکستانی فوج کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے اور اس جنگ میں پاک فوج کے کئی جوان جان کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔وہ دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے پریقین رکھتی ہیں۔انھوں نے خبردارکیا کہ پاکستان ایٹمی صلاحیت رکھتا ہے اس وجہ سے ہمیں پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنے چاہئیں۔