دفترخارجہ کی لاپرواہی ایدھی کے انتقال کی افواہ پرتعزیتی بیان جاری کردیا
پہلے مشیر خارجہ کی طرف سے اظہار تعزیت کیا گیا،کچھ دیر بعد غلطی پر معذرت کا اظہار کرلیا
معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی موت کی افواہ پر بغیر تصدیق ہی دفتر خارجہ کی جانب سے تعزیتی بیان جاری کردیا، بعدازاں خبر جھوٹی ثابت ہونے پر بیان واپس لے کر معذرت کا اظہار کیا۔
گزشتہ روزدفترخارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی وفات پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بعدازاں عبدالستار ایدھی کی وفات کی خبر جھوٹی ثابت ہونے پر دفتر خارجہ نے ایک اور اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ غلط فہمی کی وجہ سے جاری کیا گیا اعلامیہ واپس لیتے ہیں اور معذرت کا اظہار کرتے ہیں۔
ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان انور کاظمی نے دفتر خارجہ کی جانب سے لاپرواہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفتر خارجہ کو تعزیتی بیان جاری کرنے سے قبل تصدیق کرنی چاہیے تھی، بعض عناصر ایدھی فاؤنڈیشن کی رمضان المبارک میں زکوٰۃ اورعطیات کی مہم کومتاثر کرنے کیلیے اس طرح کی غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں۔ عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب عبدالستار ایدھی کا ڈائیلیسز ہفتے میں 3 کے بجائے 2 مرتبہ ہوگا، وہ آہستہ آہستہ صحتیاب ہو رہے ہیں۔